منقبت در شان حضور شیخ الاسلام
اہل سنت کے پیشوا تم ہو
بالیقیں نائب رضا ؔ تم ہو
فیض مولیٰ علی سے رب کے ولی
میرے مدنی میاںشہا تم ہو
شیخ اسلام ‘ شیخِ کامل بھی
میرے مختارؔ کی دعا تم ہو
ہو مفسر ،فقیہ، محدث بھی
رب ہی جانے کہ اور کیا تم ہو
موجِ طوفاں کا خوف کیوں ہو مجھے
میری کشتی کے ناخدا تم ہو
حشر کا خوف کیوں ہو یوسفؔ ہو
میری بخشش کا آسرا تم ہو
No comments:
Post a Comment