حضرت شیخ الاسلام کی خدمات نے پورے عہد کومتاثر کیا
علامہ عبدالمبین نعمانی رضوی
المجمع الاسلامی مبارکپور اعظم گڑھ
علما تو بہت ہوتے ہیں لیکن ایسے عالم جو اپنے پورے عہد کو متاثر کریں بہت کم نظر آتے ہیں شیخ الاسلام حضرت علامہ مولانا مفتی سید محمد مدنی میاں اشرفی جیلانی دامت برکاتہم القدسیہ (جانشین محدث اعظم ہند علیہ الرحمہ )انھیں علما ءمیں ہیں جنہوں نے اپنی دینی تبلیغی اور تصنیفی خدمات سے پورے عہد کو متاثر کیا ،آپ جہاں حضور مخدوم ملت محدث اعظم ہند علیہ الرحمہ کے سچے جانشین ہیں۔ وہیںاستاذالعلما حافظ ملت علامہ شاہ حا فظ عبد العزیز محدث مرادآبادی علیہ الرحمہ کے ارشد تلامذہ میں شمار کئے جاتے ہیں ۔اساتذہ کے نزدیک بھی آپ ذی استعداد قابل ذکر تلامذہ میں تھے تو احباب درس میں بھی آپ کا مقام و مرتبہ بہت بلند ہے ۔حضور محدث اعظم کے وصال کے بعد آپ نے ان کی جانشینی کا حق ادا کیااوران کے سلسلے کو فروغ دیا ۔خطابت اور ارشاد و ہدایت کے ذریعے ایک وسیع حلقے کو مستفیض و متاثر کیا ۔
تصنیفی خدمات میں تفسیر اشرفی کو نمایاں مقام حاصل ہے جو دس جلدوں پر مشتمل ہے اور ایک عام فہم تفسیر ہے ۔ بلکہ ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ منقسم ہندوستان میں لکھی جانے والی پہلی تفسیر ہے ،ورنہ حال اور ماضی قریب میں تفسیر کا جتنا کچھ کام ہوا ہے وہ پاکستان میں ہوا ہے ۔
دخل ضعیفی کو ہے اورکچھ سستی کو بھی ۔اللہ حضرت کے سایہ کو دراز فر مائے ان کے فیوضات علمیہ سے ہم کو متمتع فر مائے ۔آمین بجاہ سید المرسلین علیہ و آلہ و صحبہ اجمعین۔
No comments:
Post a Comment