ویسے تو مدنی میاں دامت برکاتہم العالیہ کسی تعارف کے محتاج نہیں ہے لیکِن میں بہتر اور مناسب سمجھتا ہوں کہ حضرت کے متعلق کچھ خاص خاص باتیں آپکے سامنے پیش کروں !!
ہمارے استاذ ایک بار فرما رہے تھے کہ ہند میں دعوتِ اسلامی پر مدنی میاں قبلہ دامت برکاتہم العالیہ کا بہت بڑا احسان رہا ہے جب کُچھ حضرات اپنے علم کے مطابق دعوتِ اسلامی کا رد کر رہے تھے اور تنقید کر رہے تھے جب حضرت نے اپنے علم اور فتووں سے اُن حضرات کا علمی جواب دیا ،، حضرت واقعی میں قابلِ تعریف شخصیت ہے،، شریعت ہو یا طریقت ہر جگہ آپ اپنے علم اور تقوے سے جانے جاتے ہیں ..!!!
حضرت کے تعارف کے طرف بڑھتے ہوئے ہم حضرت کا اجمالی تعارف جان لیتے ہیں..!!👇🏻
معلومات شخصیت....👇🏻
اسم گرامی- سید مدنی میاں
کنیت - ابو الحمزہ
تخلص - اختر
مشہور زمانہ لقب - شیخ الاسلام
یہاں تک ہمنے حضرت کے اجمالی تعارف کے بارے میں جانا اب ہم تعارف کی طرف بڑھتے ہیں جسکے اندر ہم حضرت کی ولادت کے تعلق سے جانیں گے اور آپکے والد گرامی کے بارے میں، آپکے سلسلے کے بارے میں ، جدّ امجد کے بارے میں۔ ، آپکے اساتذہ ، آپکے ہم درس رفقاء ، بیعت و خلافت کے بارے میں ، آپکی کونسے مدارس سے فراغت ہوئی اس بارے میں ، آپکا پہلا حج، آپکا پہلا خطاب، آپکی دینی خدمات، آپ کون کون سی جماعتوں کے بانی ہے..؟؟؟, آپکی تصانیف , اور بھی کچھ مزید جاننے کی کوشش کریں گے..!!
آپکی ولادتِ با برکت...👇🏻
1رجب المرجب 1357 ھ/ 27 اگست 1938ء؛ بروز اتوار۔ بمقام کچھوچھہ مقدسہ۔
آپکے والدِ گرامی رحمۃ اللہ علیہ..👇🏻
مخدوم الملت محدث الاعظم حضرت علامہ ابو المحامدسید محمد اشرفی جیلانی آپ اللہ تعالیٰ کے ایک ولی تھے آپ رحمۃ اللہ علیہ بہُت پرہیزگار تھے کہا جاتا ہے آپ مستجاب الدعوہ تھے ..😍😍✍🏻
آپکے جدّ امجد...👇🏻
حکیم الاسلام حضرت علامہ مولانا حکیم سید نذر اشرف اشرفی جیلانی رحمۃ اللہ علیہ
آپکی والدہ ماجدہ...👇🏻
حضرت سیدہ فاطمہ بنت سلطان الواعظین سید احمد اشرف اشرفی جیلانی آپ ایک نیک خاتون اور پرہیزگار عورت تھی تب جاکر آپنے ایک ایسی شخصیت کو جنگ دیا !! آپ نے اہل سُنت کو ایک عظیم شخصیت دی آپکا احسان ہم لوگ قیامت نہیں ادا کر پائیں گے اللہ تعالیٰ آپکی قبر انوار پر رحمتوں کا نزول فرمائے...👏🏻👏🏻
شیخ الاسلام حضور مدنی میاں کا سلسلے نسب....👇🏻👇🏻
26؍ واسطوں سے نسب عالی حضور غوثِ اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے جا ملتا ہے ! ماشاء اللہ اور 37 واسطوں سے نسب عالی حضور اکرم رسول اللہ ﷺ تک پہنچتا ہے۔
آپکے اساتذہ....👇🏻
والدہ ماجدہ اور محدث الاعظم۔ پھر حضور محدث اعظم نے 14 سال کی عمر میں 10 شوال المکرم 1371ھ/ 1951 ء کو دار العلوم اشرفیہ مصباح العلوم {جامعہ اشرفیہ} مبارکپور میں داخلہ کروایا۔
جامعہ اشرفیہ میں آپکے اساتذہ کی مختصر فہرست....👇🏻
1۔جلالۃ العلم حافظ ملت حضرت علامہ مولانا مفتی حافظ عبد العزیز اشرفی محدث مرادآبادی ثم مبارکپوری۔
2۔استاذ العلماء شیخ الحدیث حضرت علامہ مولانا عبد المصطفی نقشبندی مجددی اعظمی۔
3۔اشرف العلماء حضرت علامہ مولانا سید حامد اشرف اشرفی جیلانی کچھوچھوی۔
4۔شمس العلماء حضرت قاضی مفتی سید شمس الدین رضوی قادری جونپوری۔
5۔صدر الصدور حضرت علامہ مفتی غلام جیلانی قادری اعظمی۔
6۔استاذ العلماء حضرت علامہ حافظ عبد الرؤف قادری بلیاوی۔
7۔بحرالعلوم حضرت علامہ مفتی عبد المنان قادری اعظمی۔
8۔شیخ القراء حضرت علامہ قاری محمد یحی قادری اعظمی۔
9۔شیخ المعقولات علامہ مولانا ظفر ادیبی اعظمی
آپکے جو ہم درس رفقاء تھے اُنکی فہرست....👇🏻
1۔صدرالعلماءحضرت علامہ مولانا محمد احمد مصباحی [ناظم تعلیمات،الجامعۃالاشرفیہ، مبارکپور]
2۔ محدث جلیل حضرت علامہ مولاناعبدالشکورقادری مصباحی [شیخ الحدیث، الجامعۃالاشرفیہ، مبارکپور]
3۔حضرت علامہ مولانامفتی مشہود رضا قادری ابن شیربیشہ اہل سنت۔
4۔حضرت علامہ مولانامفتی نعمان خان قادری رضوی [پرنسپل،جامعہ اسلامیہ،روناہی]۔
5۔حضرت علامہ مولانامفتی نعیم اللہ خان قادری رضوی [شیخ الحدیث، منظرالاسلام، بریلی شریف]
6۔حضرت علامہ مولانامفتی غلام حسین رضوی مصباحی۔
7۔حضرت علامہ مولانامفتی حنیف قادری رضوی۔
8۔حضرت علامہ مولانامفتی عبد القدوس اشرفی مصباحی ۔
آپکے والدِ گرامی کا وصال پر ملال..😔👇🏻
16 رجب المرجب 1381ھ / 25 ڈسمبر 1961ء۔ کو آپکے والدِ گرامی کا وصال ہو گیا تھا انا للہ وانا الیہ راجعون
آپکے سر سے آپکے والد کا سایہ ہٹ چکا تھا اللہ تعالیٰ آپکے والد گرامی کی بے حساب مغفرت فرمائے..👏🏻
آپکی بیعت و خلافت...👇🏻👇🏻
26 شوال المکرم 1381ھ / 1961ء میں مخدوم المشائخ قدوۃ السالکین امام اہل سنت سرکارکلاں حضرت علامہ مولانا مفتی سید محمد مختار اشرف اشرفی جیلانی کچھوچھوی کے دست اقدس پرسلسلہ قادریہ چشتیہ اشرفیہ میں بیعت کی اور سلسلہ قادریہ چشتیہ اشرفیہ منوریہ کی خلافات سے نوازےگئے۔
دیگر تمام سلاسل کی اجازت و خلافت اشرف الاصفیاء حضرت سید مصطفی اشرف اشرفی جیلانی ابن اعلی حضرت اشرفی میاں سے حاصل ہوئی۔
جامعہ الاشرفیہ سے آپکی فراغت...👇🏻
10 شوال المکرم 1382ھ/ جنوری 1963 ء کو دارالعلوم اشرفیہ مصباح العلوم، مبارک پور {جامعہ اشرفیہ} سے آپکی فراغت ہو گئی ماشاء اللہ...😍
آپکی رسمِ نکاح...😍❤️
26 شعبان المعظم 1384ھ / 27 ڈسمبر 1964ء؛ حضرت سرکار کلاں نے خطبہ نکاح پڑھایا ..
آپکی اولاد - الاسلام مدنی میاں کی اولاد.
حضرت کی حقیقی اولاد نہیں البتہ دو فرزندان ِآغوشی ہیں:-
۱ حضرت علامہ سید حسن عسکری میاں اشرفی جیلانی(سجادہ نشین ومتولی محدث اعظم ہند) ۔
۲حضرت سید حمزہ اشرف اشرفی (جانشین حضور شیخ الاسلام)
حضرت کا پہلا خطاب...📢
بہرائچ شریف اتر پردیش الہند 1963ء۔ میں فرمایا
حضرت کا پہلا حج...😍
1973ء میں حضرت شیخ الاسلام نے اپنی والدہ، پیر و مرشد سرکار کلاں کے ساتھ کیا
آپکی دینی خدمات....✍🏻✍🏻
حضرت کی دینی خدمات کا تذکرہ چند تحریرات میں نہیں ہوسکتا اس کے لیے کئی تحریریں درکار ہیں ہندوستان کے ہر گوشے میں آپ کی خدمات مشہور ہیں ۔کشمیر سے کنیا کماری، آسام سے راجستھان کے صحرا تک ہر جگہ آپ کی خدمات کا چرچا ہے ماشاء اللہ...😍😍
صرف ملک ہندوستان ہی میں نہیں بلکہ بیرون ملک میں بھی آپ کے ذریعے دین و سنیت کا بہت بڑا کام ہو رہا ہے ،افریقہ، کینیڈا، پاکستان کے علاوہ کئی ممالک میں آپ کے دینی و تبلیغی خدمات کی ایک عظیم تاریخ ہے۔یہاں صرف برطانیہ کا مختصر دورہ درج ہے۔
آپکا پہلا دورۂ برطانیہ:..👇🏻
1974ء میں حضرت اہلِ برطانیہ کی دعوت پر پہلی بار تشریف لےگئے۔ 25 شہر و ںکادورہ رہا اور 30 سے زائد علمی اورفکری خطبات سے اہل سنت کوفیضاب کیا ماشاء اللہ😍
آپکا دوسرا دورۂ برطانیہ 1976ء۔
آپ کس کیس تنظیم اور تحریک کے بانی ہے...👇🏻✍🏻
(1)جماعت رضائےمصطفی، برطانیہ[1974ء[ ؛
(2) انٹرنیشل محدث اعظم مشن [18 اگست، 1978ء]؛
(3)مدنی میاں عربک کا لج[1985ء]۔
آپکے زیرِ سرپرستی چلنے والی شاخیں....👇🏻
(1) دارالعلوم شاہ احمد کھٹو،احمدآباد۔
(2) دارالعلوم شاہ عالم،احمدآباد۔
(3) انٹر نیشنل محدث اعظم مشن،احمدآباد۔
(4)شیخ الاسلام ٹرسٹ،احمدآباد۔
(5)مدنی دارالافتاء،احمدآباد۔
(6) دارالعلوم اہلسنت،جبلپور۔
(7) مکتبہ انوارمصطفی/ شیخ الاسلام اکیڈیمی، حیدرآباد،دکن۔
(8) اشرفیہ اسلامک فاؤنڈیشن، حیدرآباد،دکن۔
(9) مدنی میاں عربک کا لج،ہبلی ،کرناٹک۔
(10)مدنی فاؤنڈیشن،ہبلی ،کرناٹک۔
(11) گلوبل اسلامک مشن،یوایس اے۔
(12)مدنی اسلامک اسٹدی سنٹر ،کرجن گجرات
آپکی قلمی خدمات.. ✍🏻📚👇🏻
ویسے تو حضرت کی سیکڑوں کتب اور رسائل ہے جو منظر عام پر آ چکی ہے اور عوام تو عوام خواص بھی آپکی تصانیف سے استفادہ کر رہے ہیں اور تا قیامت کرتے رہیں گے بہر حال ! حضرت کی ساری کتابیں اور رسائل کو سر قلم لانا مشکل ہے البتہ کچھ مشہور و معروف کتابوں کے نام نیچے درج ہے...👇🏻👇🏻
( ۱ ) تفسیر اشرفی (سید التفاسیر) ۔ 10 جلدیں۔ {مکمل ۳۰ پاریں}
( ۲ ) کنز الایمان اور دیگر تراجم قرآن کا تقابلی مطالعہ (محاسن کنز الایمان پر جامع رسالہ)۔
( ۳ ) تفہیم الحدیث شرح مشکوٰۃ شریف ( جس کی تکمیل نہ ہوسکی ۔ اے کاش ۔۔۔ )
( ۴ ) الاربعین الاشرفی۔
( ۵ )شرح حدیث ’’انماالاعمال بالنیات‘‘۔
( ۶) تعلیم دین اورتصدیق جبریل امین۔
( ۷) محبت رسول روح ایمان۔
( ۸ )مسئلہ حاضر و ناظر۔
( ۹ ) اسلام کا نظریہ ختم نبوت اور تحذیر الناس (رد قاسم نانوتوی و دیو بندیہ)۔
( ۱۰ ) شرح التحقیق البارع فی حقوق الشارع۔(شرح ۔رسول اکر م کے تشریعی اختیارات)
( ۱۱ )اشتراکیت۔
( ۱۲ ) ویڈیواور ٹی وی کاشرعی استعمال (تاریخی تحقیقی فتوی)۔
(۱۳ )کتابت نسواں اورعصری تقاضے
( ۱۴ ) اسلام کا تصورالہ اور مودودی صاحب۔
(۱۵ ) اسلام کا نطریہ عبادت اورمودودی صاحب۔
(۱۶ ) دین اور اقامت دین۔
(۱۷) فریضہ دعوت و تبلیغ۔
(۱۸) تحریک دعوت اسلامی کا تنقیدی جائزہ۔
( ۱۹ ) مسلم پرسنل لاء یااسلامک لاء؟
(۲۰ ) دین کامل۔
(۲۱ ) اظہار حقیقت ۔
(۲۲ ) مقالات شیخ الاسلام (حصہ اول)۔
(۲۳ )مقالات شیخ الاسلام (حصہ دوم؛مرتب راقم الحروف- بشارت علی صدیقی۔غیر مطبوعہ)
(۲۴ ) تجلیات سخن۔
اور مزید خطبات پر سیکڑوں کتابیں حضرت نے تحریر کی ہے پوسٹ زیادہ بڑی ہو جاتی اسلئے خطابت کی کتابوں کو یہاں پر ذکر کرنا مناسب نہیں سمجھا
حضور مدنی میاں کی شخصیت واقعی میں قابلِ تعریف ہیں آپ حضرات نے حضرت کا مختصر اور جامع تعارف پڑھا واقعی میں حضرات کی دینی خدمات کو کبھی نہیں بھلایا جا سکتا آپنے اہل سُنت کی اتنی خدمت کی ہے کہ اسکا مکمل ذکر کرنا مشکل ہے
اللہ تعالی کی بارگاہ میں دعاء ہے کہ ربِّ کعبہ حضور مدنی میاں کے علم میں ، عمر میں، آپکے تقوے میں، پرہیزگاری میں خیر و برکت عطا اور آپکی خدمات کو آپکی تصانیف کو آپکی نجات کا ذریعہ بنائے اور آپکے صدقے ہماری ہے حساب مغفرت فرمائے
آمین ثم آمین یا رب العالمین
محمد سہیل نظامی ..✍️✍️
بتاریخ 11/8/21ء
No comments:
Post a Comment