منقبت در شان حضور شیخ الاسلام
آمنہ بی تیرا دلدار بڑا پیارا ہے
یعنی وہ احمدِ مختار بڑا پیاراہے
دیکھ کر پیرِ طریقت کو مریدوں نے کہا
مرحبا چہرۂ انوار بڑا پیارا ہے
لاڈلا میرے محدث کا مفسر ٹھہرا
شیخ الاسلام کا معیار بڑا پیارا ہے
ہر کسی چھوٹے بڑے، مفلس و مجبور کے ساتھ
مدنی سرکار کا ویوہار بڑا پیارا ہے
جانبِ پیر بڑھاہاتھ پکڑلے دامن
فیض و برکات کا یہ مینار بڑا پیارا ہے
منقبت در شان حضور شیخ الاسلام
دریائے انوار سید مدنی ہے
جلوئوں کا انبار سید مدنی ہے
کیسے لٹیرے دولت ایماں لوٹینگے
جب کہ پہرے دار سید مدنی ہے
علم تو ان کے گھر و آنگن کی وادی ہے
علم کے شہر یار سید مدنی ہے
No comments:
Post a Comment