Breaking

Search This Blog

Tuesday, July 21, 2020

Hazrat Sayed Nayeem Ashraf Ashrafi Jilani

🌹#نعیم_العلماء_و_المشائخ_شیخ_طریقت
#عارف_باللہ_حضرت_علامہ_مولانا_سید
#نعیم_اشرف_اشرفی_الجیلانی_قدس_سرہ_العزیز 🌹

🌹#ولادت_باسعادت :

حضور نعیم المشائخ علیہ الرحمہ کی ولادت باسعادت ۱۹ اپریل ۱۹۲۵ ء کو جد محترم علامہ سید نقی اشرف اشرفی الجیلانی قدس سرہ کے علمی و روحانی گھرانے میں ہوئی

🌹#تعلیم_و_تربیت :

آپ کا تعلق چونکہ ایک علمی و روحانی خاندان سے تھا اس لیے ابتدا ہی سے آپ علیہ الرحمہ کو علم دین سیکھنے کا ذوق و شوق عہد طفلی ہی سے تھا آپ جد محترم نے خاندانی رسم کے مطابق آپ کی رسم بسم اللہ خوانی فرمائی اور تعلیم و تربیت پر خاص توجہ فرمائی ابتدائی تعلیم اور ناظرہ قرآن مجید آپ نے اپنے جد محترم سے پڑھا پھر اس کے بعد عربی ادب و انشاء اور فقہ اصول فقہ کتابیں آپ نے جلیل القدر اساتذہ کرام سے پڑھیں بعد ازاں سند المحدثین محدث اعظم ہند علامہ مفتی سید محمد اشرف اشرفی الجیلانی قدس سرہ العزیز کی بارگاہ میں رہ کر تفسیر و حدیث کا درس لیا اس کے علاوہ امین سریعت مفتی اعظم کانپور مفتی رفاقت حسین اشرفی علیہ الرحمہ اور صدر العلماء أمام النحو علامہ مفتی سید غلام جیلانی محدث میرٹھی قدس سرہ العزیز سے کی مشہور و معروف کتب پڑھیں اور بدر کامل بن کر چمکے

🌹#اساتذہ_کرام :

آپ علیہ الرحمہ نے اپنے عہد انتہائی نامور اکابر علماء سے علم وفضل میں کمال حاصل جن میں سے چند کے اسمائے گرامی نیچے ذکر کیے جاتے ہیں
🌷شیخ طریقت حضرت علامہ مفتی سید نقی اشرف اشرفی الجیلانی قدس سرہ
🌷 تاجدار سیادت محدث اعظم ہند حضرت علامہ مولانا مفتی سید محمد اشرف اشرفی الجیلانی قدس سرہ
🌷عمدة المحققين امین شریعت مفتی اعظم کانپور مفتی رفاقت حسین اشرفی علیہ الرحمہ
🌷آفتاب ہند سند المتکلمین فخر الاساتذہ إمام النحو صدر العلماء علامہ سید غلام جیلانی محدث میرٹھی قدس سرہ

🌹#بیعت_و_خلافت :

آپ علیہ الرحمہ اپنے جد محترم شیخ طریقت مرشد برحق حضرت علامہ مولانا مفتی محمد نقی اشرف اشرفی الجیلانی قدس کے دست بابرکات پہ بیعت ہوئے آپ کے مرشد گرامی آپ سے بے لوث محبت و پیار کرتے اپنے وصال سے ہی نعیم المشائخ علیہ الرحمہ کو اپنے جانشین نامزد فرمایا اور خلافت و إجازت سے بھی بہرہ ور فرمایا

🌹#خلفاء_نعیم_المشائخ :

🌷شہزادہ و جانشین نعیم المشائخ خطیب اعظم حضرت علامہ مولانا سید کلیم اشرف اشرفی الجیلانی مد ظلہ العالی سجادہ نشین آستانہ عالیہ احمدیہ اشرفیہ جائس شریف ہند
🌷حضرت علامہ مولانا سید اجمل اشرف اشرفی الجیلانی سجادہ نشین آستانہ عالیہ جہانگیریہ کچھوچھہ مقدسہ
🌷حضرت علامہ سید انوار اشرف ابن سرکار کلاں
🌷مجاہد سنیت علامہ ظہور احمد اشرفی باسنی ناگور راجستھان ہند
🌷خطیب اہلسنت حضرت علامہ مولانا ابو بکر اشرفی باسنی ناگور شریف راجستھان
🌷حضرت علامہ مولانا حافظ و قاری سعید اشرفی بانی و شیخ الحدیث دار العلوم فیضان اشفاق باسنی ناگور راجستھان ہند

🌹#اولاد_و_امجاد:

اللہ کریم نے قبلہ شیخ طریقت نعیم المشائخ علیہ الرحمہ کو چھ صاحبزادے عطا فرمائے جو سب کے سب علم و ادب کے درخشندہ ستارے ہیں
🌷 خلف اکبر کلیم الاولیاء تاجدار خطابت حضرت علامہ مولانا سید کلیم اشرف اشرفی الجیلانی سجادہ نشین آستانہ عالیہ احمدیہ اشرفیہ جائس شریف یو پی ہند
🌷محقق عصر ڈاکٹر علامہ سید علیم اشرف اشرفی الجیلانی مد ظلہ العالی
🌷حضرت علامہ مولانا صوفی سید قسیم اشرف اشرفی الجیلانی مد ظلہ العالی مہتمم اعلی جامعہ جائس (جائس شریف ہند)
🌷حضرت مولانا سید فہیم اشرفاشرفی الجیلانی
🌷حضرت مولانا سید شمیم اشرف اشرفی الجیلانی
🌷حضرت مولاناسید ندیم اشرف اشرفی الجیلانی

🌹#خدمت_خلق:

آپ علیہ الرحمہ ہمہ وقت خدمت خلق میں لگے رہتے اور مریدین کا خاص خیال فرماتے اور جب بھی کوئی مرید آپ کی بارگاہ میں دعوت کے لیے حاضر ہوتا تو آپ علیہ الرحمہ اس کے گھر ضرور تشریف لے جاتے بلکہ بعض اوقات تو ایسا بھی ہوا کہ گرمی کے موسم میں دوپہر کے وقت کوئی مرید حاضر ہوتا تو آپ علیہ اپنا آرام ترک کر کے مرید کے گھر جاتے اور یہ فکر کیونکر نہ ہو اس لیے کہ آپ خود فرماتے " مجھے اپنی تکالیف اور پریشانیوں کی کوئی پرواہ نہ نہیں ہے بلکہ مریدین کی تکالیف کا مجھے ہمہ وقت خیال رہتا ہے"

😭#وصال :

علوم و معارف کا یہ درخشندہ ستارہ 6 شعبان المعظم 1433 کو غروب ہوا آپ کی نماز جنازہ آپ خلف اکبر کلیم الاولیاء حضرت علامہ مولانا سید کلیم اشرف اشرفی الجیلانی مد ظلہ العالی نے پڑھاٸی اور آپ کو خانقاہ احمدیہ اشرفیہ جائس میں سپرد خاک کیا
📚#ماخد_و_مراجع (حیات شیخ طریقت)
✍ #خادم_العلم_والعلماء
#نازش_المدنی_مرادآبادی_غفر_لہ_الھادی المدنی
#واٹسپ_نمبر +918320346510

1 comment:

  1. Do you want to make money from selling a bookmaker?
    How หาเงินออนไลน์ to 메리트 카지노 쿠폰 make money from a bookmaker? A bookmaker has one business that holds exclusive rights to its 1xbet brand, but only to the extent it

    ReplyDelete

Popular Posts

Popular Posts