Breaking

Search This Blog

Saturday, July 25, 2020

Tajdar ahle sunnat Hazrat Madani Miyan > Yusuf Ashrafi

محمد یوسفؔ اشرفی نظامی ، ڈانڈیلی ، کرناٹک۔


تاجدار اہل سنت حضرت مدنی میاں
صاحب کشف وکرامت حضرت مدنی میاں

آپ جیسا آنکھ کو آیا نہیں کوئی نظر 
حسنِ صورت ‘ اعلیٰ سیرت  حضرت مدنی میاں 

آپ نے مردہ دلوں کو پل میں زندہ کر دیا
غوث اعظم کی کرامت  حضرت مدنی میاں

عصر حاضر کے یزیدی تم سے لرزاں کیوں نہ ہوں
ہے حسینی تم میں ہمت حضرت مدنی میاں

آپ کے جلوؤںسے روشن ممبر ومحراب ہیں
ناز کرتی ہے خطابت حضرت مدنی میاں

آپ کے قدموں میںرہنا خلد سے کچھ کم نہیں
آپ ہی ہیں میری جنت حضرت مدنی میاں

آپ کے دامن کو تھامے حشر میں یوسفؔ اٹھے
بخشوائے گی یہ نسبت حضرت مدنی میاں

No comments:

Post a Comment

Popular Posts

Popular Posts