۱۰ ذو الحجہ- عرس مبارک - حضرت مخدوم جہانیاں جہاں گشت سید جلال الدین حسین بخاری اوچی علیہ الرحمہ۔
کچھوچھہ مقدسہ میں سلسلہ قادریہ، سہروردیہ اور دیگر کئی سلاسل مخدوم جہانیاں جہاں گشت علیہ الرحمہ ہی سے جاری و ساری ہیں۔ یعنی لاکھوں کروڑوں اشرفیوں کے قادری و سہروردی مرشد مخدوم جہانیاں جہاں گشت ہیں۔
مارہرہ مطہرہ، بریلی شریف، صفی پور شریف وغیرہ ہزاروں خانقاہوں میں سلسلہ چشتیہ و سہروردیہ مخدوم جہانیاں جہاں گشت سے ہی جاری ہے، یعنی لاکھوں کروڑوں برکاتیوں کے چشتی مرشد مخدوم جہانیاں جہاں گشت ہیں۔ صاحب سبع سنابل شریف - حضرت میر سید عبد الواحد بلگرامی اسی مبارک سلسلہ میں مرید تھے۔
ہند و پاک کے لاکھوں خانقاہوں نے مخدوم جہانیاں جہاں گشت علیہ الرحمہ کا عرفانی جام پیا ہے۔
No comments:
Post a Comment