Breaking

Search This Blog

Wednesday, August 28, 2019

حضور شیخ الاسلام اور جذبۂ دعوت و تبلیغ اسلام

*حضور شیخ الاسلام اور جذبۂ دعوت و تبلیغ اسلام*
خانوادہ اشرفیہ کو ہمیشہ یہ فضیلت حاصل رہی کہ اس کی کوکھ سے ہر دور میں کوئی نہ کوئی بطل جلیل پیدا ہوا اور میکدہ اشرف میں بادۂ توحید سے مست ہو کر دین و سنیت اور رشد و ہدایت کے لیے ملک و بیرون ملک کے اطراف و اکناف میں تبلیغی دورے کئے اور اپنی قلمی لسانی فکری اور عملی قوتوں اور روحانی تصرفات کے ذریعے اسلام کی آبیاری عقائد حق کی نگہبانی اور کفر و شرک اور ضلالت و معصیت سے زنگ آلودہ قلوب کو نور عرفان سے منور کیے ایسا کیوں نہ ہو جبکہ *تارک سلطنت سمنا غوث العالم محبوب یزدانی سلطان سید مخدوم اشرف رحمۃ اللہ علیہ* نے بہت پہلے ہی مخدوم الآفاق نورالعین رحمتہ اللہ علیہ کو یہ بشارت دی تھی کہ تمہاری اولاد میں سے ہر طبقہ میں ایک رجال الغیب اور مجذوب ہوگا اور ایک ایسا شخص ہوگا جسمیں میری حالت اتر آئے گی ارشاد مخدوم اشرف کا مطلب یہی ہے کہ جس طرح میں نے پوری زندگی ترک دنیا کرکے محض رضائے الٰہی کے حصول کی خاطر دعوت و تبلیغ اور خلق خدا کے رشد و ہدایت کا فریضہ انجام دیا ہے ایسی طرح تمہاری (نورالعین) اولاد میں بھی ہر دور میں ایک عظیم داعی اور مبلغ پیدا ہوتا رہے گا جو اس فریضہ کو سرانجام دیگا *شیخ الاسلام والمسلمین,مجدد متین, رئیس المحققین, عمدۃ المفسرین, سیدالمتکلمین, مفکر اسلام, علمائے وقت کا مشارالیہ, رازی زماں, غزالی دوراں, شہزادہ حضور غوث الاعظم دستگیر, حضرت علامہ سید محمد مدنی اشرفی الجیلانی ادامہ اللہ المنان علی روئس الانس والجان بطول حیاتہ مدظلہ العالی والنورانی* اسی سلسلۃ الذہب کی ایک حسین کڑی ہیں جنھوں نے اپنی زنگی کو مختلف  ملکوں شہروں قصبوں اور دیہاتوں میں دین و سنیت کی تبلیغ و اشاعت میں گزار رہے ہیں اور عقلی و نقلی دلائل سے مخالفین کو ہر میدان میں مات دیکر اہل سنت کا پرچم بلند کرتے ہوئے نظر آتے ہیں 
*حضور شیخ الاسلام* کی شخصیت عالمی سطح پر عقبری شخصیت ہے عرصہ دراز پر محیط آپ کی دعوتی و تبلیغی خدمات اور دین و اسلام کی اشاعت کے حوالے سے عموماً عالمی پیمانے پر خصوصاً ریاست کرناٹک کے حوالے سے ان کی کوششیں ناقابل فراموش تصور کی جاتی ہیں 
*حضور شیخ الاسلام* دعوت و تبلیغ کو اپنا مقصد حیات بنایا 
*حضور شیخ الاسلام* عظیم داعی و مبلغ اور خطیب و مفکر و مدبر ہیں جن کی خطابت کی گھن گھرج نے ایک عالم کو متاثر کیا ہے ان کی دعوتی و تبلیغی خدمات کے نقوش ایشیاء سمیت تقریباً تمام براعظموں میں پائے جاتے ہیں 
*حضورشیخ الاسلام* بیک وقت ایک کامیاب داعی اسلام بھی ہیں عالم با عمل صوفی باصفا بھی ہیں مفکر بھی ہیں مدبر بھی ہیں پیر کامل بھی ہیں خطیب بے مثال بھی ہیں
*حضور شیخ الاسلام* کی خطابت کی ایک نرالی اور منفردالمثال خصوصیت یہ ہے کہ دوران خطابت جب جب بھی کوئی مسئلہ دینہ و شرعیہ ثابت فرماتے ہیں ساتھ ہی درود شریف اپنے والہانہ انداز میں پڑھتے جاتے ہیں یہ وصف خاص کسی دوسرے خطیب میں دنیا نے نہیں دیکھا 
*حضور شیخ الاسلام* گزشتہ 50 سالوں سے مغربی ممالک کے دورے کر رہے ہیں اس طویل عرصہ میں انھوں مغربی ممالک میں آباد برصغیر سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن پر بڑے گہرے اثر چھوڑے ہیں . موجودہ دور کے داعیان اسلام و مبلغین اہل سنت میں *حضور شیخ الاسلام* جیسا داعی و مبلغ کہیں نہیں..... 
*جو کچھ کہا گیا تیرا حسن ہو گیا محدود*
مولی تعالیٰ کی بارگاہ میں دعا ہے کہ *حضور شیخ الاسلام* کو صحت و عافیت کے ساتھ عمر خضر عطا فرمائے اور ان کا سایہ اہل سنت و الجماعت پر تادیر قائم و دائم  رکھے آمین ثم آمین یارب العالمین بجائے سید المرسلین صلی اللہ علیہ و سلم

_*از قلم گوہر رقم*_____
_گدائے مخدوم و رضا_
*عبدالرشید امجدی دیناجپوری* 
خادم... تنظیم پیغام سیرت مغربی بنگال 
خطیب و امام.. محمدیہ مسجد 
___رابطہ نمبر__________ 7030786828

No comments:

Post a Comment

Popular Posts

Popular Posts