Breaking

Search This Blog

Tuesday, August 20, 2019

تجلیات سخن* اختر کچھوچھوی کے پاکیزہ جذبات کا شفاف آئینہ....

*تجلیات سخن* اختر کچھوچھوی کے پاکیزہ جذبات کا شفاف آئینہ....

مِرے اشعار کو میزانِ فن پر تولنے والو!
فقط دل کی تسلّی کے لیے ہے شاعری اپنی
شیخ الاسلام سید محمد مدنی میاں اشرفی الجیلانی اختر کچھوچھوی کئی اوصاف کے جامع ہیں.... روحانی نسبتوں کے اَمین ہیں.... مخدومی فیض کے گُلِ ہزارہ ہیں... جس کی خوشبو سے گلستانِ سُنیت عطر بیز ہے... آپ سچے عاشقِ رسول ہیں... محبتوں کی سوغات تقسیم کی... عقیدہ و عقیدت کی جِلا کا ساماں کیا... آپ کے سوزِ دروں اور آہِ صبح گاہی کا نغمہ جب لفظوں میں ڈَھلتا ہے... تو نعت کی پاکیزہ بزم سج جاتی ہے... آپ بھی چند لمحے اخترِ اُفقِ کچھوچھہ مقدسہ سے ہم کلام ہوں... اور محبتوں کی بزم نور بار کریں... کشتِ عشق میں مخدومی نغموں کی فصل اُگائیں.... ان شاء اللہ چمن مہک مہک اُٹھے گا.... اختر کچھوچھوی کے اشعار سے جذبات کا دھارا سوئے حجاز بہہ نکلتا ہے... منزل بہ منزل طمانیت کا احساس ہوتا ہے....تصورات کی محفل میں فانوس روشنی بکھیرتے ہیں... نسیمِ خلد چلنے لگتی ہے...غم کی فضا تحلیل ہو جاتی ہے...امیدوں کے ہزاروں دیپ جَل اٹھتے ہیں... فصیلِ محبت منور ہو جاتی ہے...
کیفیت یوں ہوتی ہے کہ....
جو اختر ان کے تصور میں صبح و شام کریں
کہیں بھی رہتے ہوں طیبہ نگر میں رہتے ہیں
لفظوں کی بزم مدحتِ شہ میں سجی ہے..... اِس وقت ہم اختر کچھوچھوی یعنی شیخ الاسلام علامہ سید محمد مدنی میاں مدظلہ العالی کے سخن کی تابشیں "تجلیات سخن" حاضر لائے ہیں.... اَوراق اُلٹیں اور یادِ ارضِ معطر میں کھو جائیں....
(غلام مصطفٰی رضوی نوری مشن مالیگاؤں)
***
٢١ اگست ٢٠١٩ء

No comments:

Post a Comment

Popular Posts

Popular Posts