Breaking

Search This Blog

Wednesday, July 3, 2019

مخدوم اشرف جہانگیر سمنانی کچھوچھوی کا بیعت لینے کا انوکھا انداز؛ خوف خدا اور سادگی

*::: مخدوم اشرف جہانگیر سمنانی کچھوچھوی کا بیعت لینے کا انوکھا انداز؛ خوف خدا اور سادگی :::*

حضرت شیخ قمر الحق غلام رشید عثمانی رشیدی (1167- 1096ھ) فرماتے ہیں:

"حضرت مخدوم سید اشرف جہانگیر قدس سرہ کے پاس کوئی جاکے اگر یہ کہتا تھا کہ میں مرید ہوں گا؛ مخدوم کا چہرا متغیر ہوجاتا تھا اور فرماتے تھے کہ:

پیر تو محمد رسول اللہ ﷺ تھے اور مرید ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ- آو تمہارے ہاتھ پر میں *استغفار* پڑھوں کہ مجھے بھی خدا بخش دے!

اسی وجہ سے مخدوم کے سامنے لوگ *استغفار* کا لفظ بولتے تھے اور *مرید* ہوتے تھے۔"

﴿تذکرہ مشائخ رشیدیہ المعروف بہ سمات الاخیار از علامہ مولانا عبد المجید کاتب رشیدی؛ ص: 114؛ شاہ عبد العلیم آسی فاؤنڈیشن، دہلی﴾

*ترسیل کار:*
*اشرفیہ اسلامک فاؤنڈیشن، حیدرآباد دکن*

No comments:

Post a Comment

Popular Posts

Popular Posts